Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بنگلادیش دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

لاہور: پی سی بی نے راولپنڈی میں بنگلادیش اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے، شائقین کی اسٹیڈیم تک رسائی میں آسانی کے لیے دو روٹس پر ایک مفت شٹل بس سروس چلائی جائے گی جب کہ ٹکٹ آن لائن ایپ پر دستیاب ہیں۔

فزیکل ٹکٹ نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز اور ٹکٹ بوتھ ایوی ایشن گراؤنڈ، بالمقابل ریسکیو 1122، راول روڈ سے بھی دستیاب ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ سے قیمتوں کے ڈھانچے کو جاری رکھتے ہوئے، پریمیم انکلوژرز: میران بخش، سہیل تنویر اور یاسر عرفات کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

عمران خان اور جاوید میانداد سمیت وی آئی پی انکلوژرز کی قیمت 500 روپے ہوگی۔ ہفتے کے دن اور اختتام ہفتہ پر 600 روپے ہوں گے۔

میچ کے بہتر تجربے کے لیے، شائقین گیلری پاس کا انتخاب کرسکتے ہیں جس میں دوپہر کا کھانا اور چائے شامل ہے جب کہ اس کی قیمت 2 ہزار 800 روپے ہے۔

پلاٹینیم باکس، جس میں دوپہر کا کھانا اور چائے بھی شامل ہے، اس کا ٹکٹ 12 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہے۔

مزید برآں، ایک مکمل مہمان نوازی کا باکس 2 لاکھ روپے میں بک کروایا جاسکتا ہے۔ کرکٹ کو قابل رسائی بنانے کے پی سی بی کے عزم کے مطابق ٹکٹوں کی قیمتیں برائے نام رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں