بنگلا دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد نے کہا کہ عبداللہ شفیق کی وکٹ بہت خاص تھی انہیں پلان کے تحت آؤٹ کیا۔
راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کے پاکستان میں بولنگ کروا کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
تسکین احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں سے کھیل رہا ہوں اور سیکھنے کا عمل جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پارٹنرشپ بھی کی لیکن ہماری بولنگ بھی بہت اچھی تھی۔
بنگلادیش کے بولر تسکین احمد نے مزید کہا کہ ابھی راولپنڈی ٹیسٹ ختم نہیں ہوا، مزید اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔


















