لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ریسلر ہارون مسیح نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ریسلر ہارون مسیح نے انٹر رینج پولیس مقابلے 2024 میں پہلی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے 79 کلوگرام کیٹیگری میں 4 مقابلے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔
ہارون مسیح نے گوجرانولہ کے پہلوان کو زیر کرکے گولڈ میڈل جیتا، مقابلے میں ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس، ایلیٹ، ایس پی یو و دیگر ٹیموں نے حصہ لیا۔
مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز نے ریسلر ہارون مسیح کو شاباش دی اور انعام سے نوازا جب کہ آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد نے ریسلر ہارون کو میڈل پہنایا اور شاباش دی۔
ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ ہارون مسیح کو نیشنل گیمز کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


















