Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا گیا

نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، کھیلوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کریں گے، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اس طرف راغب کیا جائے، کوشش ہے قومی سطح پر اسپورٹس کلچر سامنے آئے، ماضی میں ہاکی کی وجہ سے بہت سے خوشی کے لمحات میسر آئے۔

خواہش ہے کہ ہاکی کی پہلے والی شان واپس لوٹے، کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، کوشش ہے کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو ڈیپارٹمنٹس میں نوکری ملے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ تمام محکمےاپنی اپنی ہاکی ٹیمیں بنائیں، وزیراعظم کا وژن ہے کہ اسپورٹس میں کردارادا کریں۔

متعلقہ خبریں