Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس میں انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ دیر آید درست آید، آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے، شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج رزلٹ سب کے سامنے ہے، تمام کھلاڑیوں اور پوری مینجمنٹ کو مبارک دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس جیت کی ٹیم اور قوم کو بہت ضرورت تھی، مسائل کا اندازہ تھا، ایشوز حل کیے تو رزلٹ آپ کے سامنے ہے، نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے، کپتان جو بھی ہو گا ٹیم کے لیے بہترین ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا، ٹیم نے فائٹ کی، اچھی جیت ملی اور اس ضمن میں بہت محنت کی گئی، اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے، آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے، جیت کے تسلسل  کو برقرار رکھنا ہے، نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں دونوں کی ضرورت ہے۔

دوران ملاقات کپتان شان مسعود نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھلاڑیوں کے دستخط والی شرٹ دی۔

 مینجر ٹیم نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی، چیئرمین پی سی بی نے ٹیم اور کھلاڑیوں کے لیے اچھے اقدامات اور فیصلے کیے۔

متعلقہ خبریں