Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی اسلام آباد پہنچا دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی۔

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق 16 نومبر سے چمپئینز ٹرافی ٹور کا آغاز ہونا ہے، 24 نومبر تک جاری رہنے والے ٹرافی ٹور کا آغاز اسکردو سے ہوگا۔

اسکردو کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو کے ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا، ٹرافی ٹور میں وہ شہر بھی کور ہوں گے جہاں چیمپئنز ٹرافی کے میچز ہونا ہیں

آئی سی سی ٹورنامنٹ کے آغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی ٹور شروع ہو گا۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان 4 ماہ پہلے جنوری میں کیا گیا تھا، جبکہ مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان 3 ماہ پہلے جون میں ہوا تھا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے، آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان 11 نومبر کو لاہور میں کرنا تھا

چیمپئنز ٹرافی 2024 میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں منعقد ہونا تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ میں شرکت سے انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں