Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی کرکٹر روہت شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا ساجدے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

روہت شرما اور ریتیکا ساجدے نے 15 دسمبر 2015 کو شادی کی تھی، جوڑے کے گھر یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے جبکہ اس سے قبل اُن کی ایک 6 سالہ بیٹی سمیرا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر روہت شرما کی جانب سے پہلے بیٹے کی پیدائش کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف  ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم کیساتھ  پرتھ کا سفر نہیں کیا تھا جس سے شائقین کے ذہنوں میں روہت کی کپتانی کو لے کر کئی سوالات اٹھ رہے تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں