چیمپئنز ٹرافی 2025کے شیڈول میں تاخیر برقرار ہے۔
آئی سی سی نے تاحال چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا، جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر رکھا ہے، جبکہ پی سی بی نے بھی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر نہ کروانے کا اعلان کیا ہے۔


















