قومی کرکٹ ٹیم وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کوچ اور کپتان کی سوچ کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچنگ میرے لیے نئی چیز نہیں ہے، 20 سال سے مختلف سطح پر کوچنگ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فخرزمان نے زبردست پرفارمنس دی ہیں، فخر زمان کے فٹنس کے مسائل ہیں، فخر زمان کے فٹنس مسائل حل ہوئے تو سلیکشن کمیٹی دیکھے گی، فخر میچ ونر ہے، فٹ ہوگا تو ترجیح دی جائے گی۔
عاقب جاوید نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ دستیاب کھلاڑیوں میں سے بیسٹ الیون لیکر بہترین کرکٹ کھیلیں، کوچ کا کردار ایک حد تک ہوتا ہے کھلاڑیوں کی کارکردگی کیلئے مدد کی جاتی ہے، کوچ اور کیپٹن سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جاتا ہے، مقصد یہ ہوتا ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے میچ جیتا جائے۔
قومی کرکٹ ٹیم وائٹ بال ہیڈ کوچ نے کہا کہ کوچ اور کپتان کی سوچ کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا، کوچ، کپتان اور پی سی بی سلیکشن کمیٹی ملکر فیصلہ کریں گے، ٹی 20 میچ میں واپس آنے کے کم چانسز ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم میں ایک تسلسل نظر آئے گا، آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کیلئے ہمیشہ مشکل ٹاسک ہوتا ہے، نئے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں موقع دیا جائے گا، آنے والے دنوں میں ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی۔


















