Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق قومی کرکٹر و ایمپائر نذیر جونیئر انتقال کر گئے

سابق قومی کرکٹر و ایمپائر نذیر جونیئر انتقال کر گئے ہیں۔

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر محمد نذیر جونیئر کے انتقال کی تصدیق انکے بیٹے نعمان نذیر نے کی ہے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نذیر جونیئر چند روز سے شدید علیل تھے، ان کو گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔

نذیر جونیئر 5 برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہتی تھی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے، نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بھی ہیں۔

انہوں نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں