چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ جیتنے پر انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عمدہ کارکردگی پر پاکستانی کھلاڑیوں کو شاباش دی اور انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شاہ زیب خان نے بہترین بیٹنگ کر کے سنچری بنائی، جیت کی بنیاد رکھی، عثمان خان نے بھی بہترین بلے بازی کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے اور کامیابی حاصل کی، امید ہے انڈر 19 ٹیم آئندہ بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست


















