Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

عمان میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی ہے۔

 ہفتے کو جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اومان کو 0-7  سے شکست دے دی۔

 پاکستان کی جانب سے رانا ولید نے 2، ندیم خان، سفیان، حنان شاہد، قیوم اور بشارت نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان نے ایونٹ کے 3 میچز میں 20 گولز کردیے ہیں، جبکہ پاکستان گروپ بی کا آخری گروپ میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ عمان میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں چین کو 2-7 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں  بنگلادیش کو 0-6 سے ہرایا تھا۔

متعلقہ خبریں