Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5، ابرار احمد نے 4 اور نعمان علی نے ایک وکٹ لی، جبکہ ایلک ایتھانیز 55 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف ملا، تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 127 رنز پرپویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہی، پاکستان کے اسپنرز  کے سامنے مہمان ٹیم کے بیٹرز بے بس نظر آئے، کپتان کریگ بریتھ ویٹ 12، میکوئل لوئس 13، کیچ کارٹی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 ٹیم کی بیٹنگ لائن میں صرف ایلک ایتھناز ہی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے، جنہوں نے 55 رنز بنائے، آف اسپنر ساجد خان نے ایک بار پھر تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرابر احمد بھی 4 وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے۔

تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کیا تاہم 5 ویں وکٹ پہلی گیند پر ہی گر گئی جبکہ سعود شکیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

 رضوان 2، سلمان آغا 14، نعمان علی 9 اورساجد خان 5 رن بنا کر آؤٹ پویلین لوٹ گئے، خرم شہزاد کوئی رن بنائے بغیر رن آؤٹ ہوئے، اسپنر جومیل واریکن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد حریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، وہ صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 52 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں