کراچی: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی جمخانہ گراؤنڈ کو بھی استعمال میں لانے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کراچی جمخانہ گراؤنڈ کو بھی استعمال میں لائیں گے، کھلاڑی سخت محنت کررہےہیں اور چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے جب کہ کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
دوسری جانب محسن نقوی نیا ناظم آباد اسپورٹس جمخانہ پہنچے، جہاں معروف صنعت کار عارف حبیب نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کرنے والے ینگ کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی بولنگ و بیٹنگ دیکھی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ینگ کرکٹرز کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی جب کہ انہوں نے ینگز کرکٹرز کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی بھی دعوت دی جس کے بعد ینگ کرکٹرز کل پاکستان ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسپورٹس جمخانہ کا وزٹ کیا اور مختلف کھیلوں کی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے شاندار اسپورٹس فیسلیٹی پر عارف حبیب اور ان کی ٹیم کو سراہا۔
علاوہ ازیں محسن نقوی نے عملے سے بھی ملاقات کی اور شاندار گراؤنڈ بنانے پر شاباش دی جب کہ وزیر کھیل سندھ، معروف شخصیات اور سابق پلیئرز بھی اس موقع پرموجود تھے۔


















