آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ایک منفرداعزاز حاصل کرنے جارہے ہیں۔
روہت شرما دنیا کے وہ پہلے کپتان بن جائیں گے جنہیں آئی سی سی کے تمام ایونٹس کے فائنل میں لیڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
واضح رہے کہ روہت شرما آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، کرکٹ ورلڈکپ 2023 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارت کی قیادت کرچکے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کل آئی سی سی ایونٹ کے بعد ٹی 20 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوجائیں گے، اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں بحث زور پکڑ گئی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
بھارتی میڈیا کا دعوٰی ہے کہ روہت شرما کی کپتانی اور بطور کھلاڑی مستقبل چیمپئنز ٹرافی کے بعد واضح ہوجائے گا اگر بھارتی ان کی کپتانی میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہا تو ممکنہ طور پر وہ کپتانی تو جاری نہ رکھیں تاہم بطور کھلاڑی کچھ عرصہ مزید کھیل سکتے ہیں۔


















