Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد علی پاکستان سوپر لیگ 10 میں اب تک کے سب سے تیز ترین بولر بن گئے

فواد علی ایچ بی ایل پاکستان سوپر لیگ 10 میں اب تک کی سب سے تیز گیند کرنے والے بولر بن گئے۔

واضح رہے کہ فواد علی کو کراچی کنگز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ’’کھلاڑی کی کھوج‘‘ سے سلیکٹ کیا گیا تھا، تاہم اب اس بالر نے پی ایس ایل میں کھیلتے ہوئے ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

فواد علی نے اس سیزن میں 149.75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی، یہ تیز ترین گیند انہوں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں محمد رضوان کو کرائی تھی۔

فواد علی اب تک 3 میچز کھیل چکے ہیں تاہم ان تینوں میچز میں کوئی بھی بیٹر ان کی گیند پر چھکا نہیں لگا سکا ہے۔

فواد علی نے اپنے پروفیشنل کریئر کی پہلی وکٹ کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے خلاف حاصل کی جس میں انہوں حسن نواز کو آؤٹ کیا۔

فواد علی کا تعلق سوات سے ہے اور  2023 میں کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں منتخب ہو کر کراچی آئے، جہاں انہوں کنگز کوچز کی نگرانی ٹریننگ جاری رکھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی فواد علی کراچی کنگز کے سکواڈ کے ساتھ تھے، کراچی کنگز نے 2025 کے ڈرافٹ میں فواد علی کو ایمرجنگ کیٹیگری میں پِک کیا تھا۔

متعلقہ خبریں