Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ لمحہ کون سا تھا جب اسٹار بیٹر کوہلی کا کیریئرتقریباً ختم ہونے والاتھا؟

اسٹار بیٹر کوہلی نے بنایا کہ 2009 میں چیمپیئنر ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست نے  ان کا کرکٹ کریریئر تقریباً ختم ہی کر دیا تھا۔

ایک انٹرویو میں انتہائی جذباتی انداز میں اسٹار بیٹر کوہلی نے اپنے کرکٹ کیریئر کے خطرناک ترین لمحات سے پردہ اٹھا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں زخمی یوراج سنگھ کے متبادل کے طور آخری لمحات میں ٹیم میں شامل کیاگیاتھا اور یہ ایک اہم دبائو والا میچ تھا۔

اسٹار بیٹر کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے طور 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کی مگر پاکستان نے بھارت کو 54 رنز سے شکست دیدی ۔

انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع تھا کہ جب پاکستان نے آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں بھارت کو شکست دی تھی جس میں بدقسمتی میں صرف 16رنز بنا سکا۔

اسٹار بیٹر کوہلی نے اعتراف کیا کہ یہ ایک پریشر میچ تھا اور میں دبائو میں آگیا تھا میری ڈھرکنیں تیز تھیں اور میں شاہد آفریدی کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے شاہد آفریدی کو چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پرکھڑے کھلاڑی کو اپنی وکٹ گنوا دی تھی یہ میچ کا اہم موڑ تھا مگر جذبات پرقابو نہ رکھ سکا۔

اسٹار بیٹر کوہلی نے کہاکہ وکٹ گنوانے کے بعد مجھے محسوس ہونے لگا کہ میں نے خود کو منوانے کا اہم موقع ضائع کردیاہے ۔

شکست کے صدمے سے باہر نکلنے میں مارک باؤچر نے مدد کی

انہوں نے کہا اس شکست کے بعد کافی دنوں تک میں صدمے تھا اور مجھے لگا کہ اب میرا کرکٹ کیریئر شاید ختم ہونے والا ہے مگر سائوتھ افریقی کھلاڑی مارک بوچر نے اس صدمے سے نکلنے میں مددکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کھلاڑیوں پر ایسے مواقع آتے ہیں جب وہ اپنے برے دنوں سے گزر رہے ہوتے ہیں ، اپنے کیریئر میں کئی بار اس اتار چھڑہائو سے گزار مگر بالآخر اپنے اہداف حاصل کرلئے۔

متعلقہ خبریں