پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں بابر خوشگوار موڈ میں نظر آئے جبکہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
View this post on Instagram
جس کے بعد مداحوں نے بھی جوش و خروش سے ان کے پیغام پر ردِعمل دیا، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بابر کی مزید کامیابیوں کے لیے دعائیں کیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کو ہزاروں لائکس اور تبصرے موصول ہوئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر اعظم حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی عید ویڈیو میں شامل نہیں تھے، جس پر کئی مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا تھا، تاہم اب انہوں نے ذاتی طور پر عید کی مبارکباد دے کر مداحوں کو خوش کر دیا۔
بابر اعظم کا انداز ہمیشہ کی طرح شائستہ اور سادہ رہا اور ان کی پوسٹ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ نہ صرف ایک بہترین کھلاڑی بلکہ ایک باوقار شخصیت بھی ہیں جو اپنے مداحوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔


















