Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی

پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگیا،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی۔

ترجمان پی سی بی عامر میر نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ کوشش ہے کہ کھیل کے حوالے سے اچھی خبر آئے،دیگر تفصیلات سے چیئرمین پی سی بی خود میڈیا کو آگاہ کرینگے۔

ترجمان پی سی بی کی میڈیا بریفنگ کے بعدچیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کواسٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے اپنے سوشل میڈیااکائونٹ پر جاری بیان میں کہاکہ ہم نے اپنی ٹیم کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کرینگے۔

اس سے قبل  پاکستانی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیاگیا تھا۔  پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل روانگی پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے مشروط کردی گئی تھی۔

ٹیم انتظامیہ پی سی بی کے گرین سگنل کی منتظر تھی۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کوہوٹل کےکمروں میں واپس جانےکی ہدایت کردی گئی تھی۔

دوسری جانب آئی سی سی کا اجلاس بھی جاری رہا ۔ میچ ریفری تبدیل ہوگا یا معذرت سامنے آئے گی، صورتحال کچھ ہی دیرمیں واضح ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے میڈیا کو قذافی  اسٹیڈیم لاہور اسٹیڈیم بلوا لیا گیا تھا ۔پی سی بی کی جانب سے بھی مشاورت کا عمل جاری رہا۔

پی سی بی کے 2 سابق چیئرمینز  رمیز راجہ اور نجم سیٹھی بھی  مشاورت میں شامل رہے ۔ جس کے بعد ترجمان پی سی بی نے میچ ایک گھنٹے کیلئے آگے بڑھا دیے جانے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق اس مشاورت کے بعد قومی ٹیم ہوٹل سے سٹیڈیم کی جانب روانہ ہوگئی۔  امکان ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ساڑھے سات کے بجائے ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں