Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معرکہ حق میں پاکستان کی یلغار، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا غرور خاک میں ملانے کی تاریخی داستان

پاکستان کے جدید ہتھیار اور پیشہ ورانہ مہارت دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

 معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح اور بھارت کی شکست فاش تاریخ میں روشن باب کی مانند ہے۔

10 مئی 2025 کو پاکستان نے بھارت جیسے مکار دشمن کی بلاجواز جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا۔

پاکستان کی عسکری قیادت نے قومی خود مختاری اور مفادات کا دفاع کر کے دشمن کو سبق سکھا دیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دن کے اجالے میں بھارتی فوجی پوسٹوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا بحری سرحدوں کے محافظ پاک بحریہ کی تیاری کے آگے دشمن بحری محاز پر آگے ہی نہ بڑھ سکا۔

پاکستان کے دندان شکن جواب کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارت سیز فائر پر مجبور ہوگیا معرکہ حق میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو  دھول چٹا کر دنیا پر ہیبت طاری کر دی۔

عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کے جدید ہتھیار اور پیشہ ورانہ مہارت دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے آپریشن بنیان المرصوص میں پوری پاکستانی قوم نے پاک افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر تاریخ رقم کر دی۔

متعلقہ خبریں