Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف فیصلہ کن عوامی تحریک کا آغاز کررہی ہے، انیس قائم خانی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی نے عارضی مرکز بہادرآباد میں مرکزی ذمہ داران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اہم اجلاس سے گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے مظالم، کرپشن اور نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔

انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف فیصلہ کن عوامی تحریک کا آغاز کررہی ہے۔

سینئر مرکزی رہنما کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان پہلے مرحلے میں علاقائی سطح پر احتجاجی مظاہروں کے بعد بڑا احتجاجی مظاہرہ کرئے گی۔

انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ ذمہ داران اور کارکنان احتجاجی تحریک اور بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواران کے تعین کے لیے فوری عوامی رابطے تیز کریں۔

متعلقہ خبریں