ملتان: معروف مذہبی اسکالر ناصر مدنی کی طبیعت تشویشناک ہوگئی جس کے بعد انہیں ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جہانیاں میں خطاب کے دوران ناصر مدنی کو شدید دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے جہانیاں سے ملتان منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر مدنی کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ ڈاکٹروں کی ٹیم علاج میں مصروف ہے۔
خطاب کے دوران طبیعت بگڑنے پر تقریب میں موجود افراد نے جہانیاں سے ریسکیو کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔
علامہ ناصر مدنی کا چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج جاری ہے جب کہ ناصر مدنی کو کارڈیالوجی ایمرجنسی سے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع بتاتے ہیں کہ علامہ ناصر مدنی کے ضروری ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ہیٹ اسٹروک کے باعث ان کی طبعیت بگڑی۔



















