حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 3،3 روپے کمی کر دی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت 325 روپے سے کم ہو کر 322 روپے فی لیٹر مقرر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے سے کم ہو کر 355 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر 2026 رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا
اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئیں۔



















