Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں، وزیراعظم

‘سعودی مسلح افواج کی بروقت کارروائی کو سلام پیش کرتے ہیں’

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی بزدلانہ اور گھناؤنی کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش ناقابل معافی اور قابلِ مذمت ہے، پاکستانی قوم مقدس مقام پر حملے کی کوشش پر شدید رنجیدہ اور مضطرب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی مسلح افواج کی بروقت کارروائی کو سلام پیش کرتے ہیں، سعودی افواج نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی، تمام فریقین  تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطہ پہلے ہی تنازعات سے بہت زیادہ متاثر ہوچکا ہے، ہمیں مزید کشیدگی سے بچنا ہوگا، پائیدار امن کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں شانہ بشانہ کھڑا ہے، حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے، پاکستان حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں