Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویمنز چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کے لیے کیا کچھ ہوگا؟ آئی سی سی نے بتادیا

اسپورٹس پریزنٹیشن کے لیے تخلیقی اور جدید انتظامات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کرلیے گئے۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کے اسپورٹس پریزنٹیشن مینجمنٹ سروسز کے لیے ٹینڈر جاری کردیا گیا جب کہ ٹیکنیکل بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

ویمنز چیمپئنز ٹرافی کا پہلا ایڈیشن فروری 2027 میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے 16 میچز ممبئی اور وڈودرا کے دو مقامات پر ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 میں چھ بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی جب کہ ایونٹ کا فائنل 28 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے راؤنڈ رابن مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

آئی سی سی نے اسپورٹس پریزنٹیشن کے لیے تخلیقی اور جدید انتظامات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کرلیے ہیں۔

اسپورٹس پریزنٹیشن میں تقریبات، موسیقی، بڑی اسکرین پر گرافکس، شائقین کی سرگرمیاں اور تفریحی پروگرام شامل ہوں گے۔

آئی سی سی نے بتایا کہ اسپورٹس پریزنٹیشن کو مقامی شائقین کی توقعات اور ٹی ٹوئنٹی طرز کے مطابق ترتیب دیا جائے گا۔

آئی سی سی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنیکل بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر 2026 ہے، جب کہ مختصر فہرست میں شامل ایجنسیوں سے بعد میں مالیاتی بولیاں طلب کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں