فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک فائر فائٹر نے اس پیشے میں دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ان کا قد 4 فٹ 5 انچ ہے۔
کیلسو گزشتہ پانچ سال سے فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹ بیچ میں بطور فائر فائٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ اپنی بیس کی دہائی میں کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ رہی۔ان کے مطابق فائر فائٹر کے کچھ دوستوں نے انہیں مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہونے کے لیے کہا تھا۔
View this post on Instagram
کیلسو نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے فائر فائٹر بننے کا فیصلہ کیا تھا تو میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ آگے چل کر ایسا کچھ ہوگا۔ میں گزشتہ پانچ سال سے فائر فائٹر ہوں اور فائر ہاؤس میں یہ بات محض ایک مذاق کے طور پر شروع ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایتھلیٹ صبا راشد نے ننچاکو کیٹیگری میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا
ایک دن ہمارے ایک ساتھی نے اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے معلوم ہوا کہ میں واقعی اس اعزاز کے لیے درخواست دے سکتی ہوں۔ پھر ہم نے تمام مراحل مکمل کیے، باقاعدہ پیمائش اور اب ہم یہاں ہیں! یہ واقعی قسمت کا ایک دلچسپ موڑ ہے۔”
کیلسو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قد کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ نہیں بننے دیتیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں جلتی ہوئی عمارتوں میں داخل ہونا، بھاری سامان اٹھانا اور دیگر انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرنا شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا چھوٹا قد بعض کاموں میں فائدہ مند بھی ثابت ہوتا ہے، مثلاً کھڑکی سے رینگ کر اندر داخل ہونا یا کسی تنگ اٹاری میں جانا ان کے لیے نسبتاً آسان ہوتا ہے۔




















