بابر اعظم ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔
قومی کرکٹر بابر اعظم 7 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آئے تاہم بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، بابر اعظم 20 گیندوں پر صرف 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم کو ارشد اقبال نے آؤٹ کیا، ان کی گیند پر بابر اعظم نے فیلڈر کو کیچ تھمایا اور پویلین واپس لوٹ گئے۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
انہوں نے دو میچز کی چار اننگز میں صرف 97 رنز اسکور کیے تھے جب کہ وہ صرف ایک اننگز میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
انہوں نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 6 رنز اسکور کیے تھے جب کہ برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور دوسری اننگز میں 76 رنز کی اننگز کھیلی۔



















