ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، عباس آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
تین روزہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ تمام ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر رضا کچلو ہوں گے۔ قومی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو گی۔



















