رہوڈ آئی لینڈ: امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے ایک کسان نے 3 ہزار 156 پاؤنڈ (تقریباً ایک ہزار 432 کلوگرام) وزنی دیوہیکل پمپکن اُگا کر دنیا کے سب سے وزنی پمپکن کا ممکنہ ریکارڈ قائم کردیا۔
خبر رساں ادارے یو پی آئی کے مطابق کووینٹری سے تعلق رکھنے والے کسان رون والس نے اپنا دیوہیکل پمپکن وارین میں منعقدہ سدرن نیو انگلینڈ جائنٹ پمپکن وی آف مقابلے میں پیش کیا، جہاں اس کا وزن 3 ہزار 156 پاؤنڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں دنیا کا سب سے بڑا کلا مشین نصب، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم، ویڈیو دیکھیں
رپورٹ کے مطابق یہ پہلا پمپکن ہے جس کا وزن 3 ہزار پاؤنڈ سے تجاوز کرگیا ہے تاہم اس کامیابی کو باضابطہ عالمی ریکارڈ تسلیم کیے جانے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی تصدیق ضروری ہے۔
NEW WORLD RECORD PUMPKIN AT 3156 POUNDS was just weighed at Frerichs Farm in Rhode Island! Ron Wallace of Greene, RI! @NBC10Boston @NBCNightlyNews @ABC @NBC10 @wbz @WCVB @weatherchannel @BBCBreaking @boston25
#rhodeisland #pumpkin #worldrecord #newengland #fall https://t.co/mpNFnQnHam
— 🌞 Henry Swenson 🌱 (@HenrySwenson) October 10, 2026
اگر گنیز ورلڈ ریکارڈز اس وزن کی منظوری دے دیتا ہے تو رون والس کا پمپکن سابقہ ریکارڈ توڑ دے گا۔ اس سے قبل برطانیہ کے علاقے برکشائر میں 3 اکتوبر کو منعقدہ مقابلے میں 2 ہزار 856.8 پاؤنڈ (تقریباً ایک ہزار 296 کلوگرام) وزنی پمپکن کو دنیا کا سب سے وزنی پمپکن قرار دیا گیا تھا۔
رون والس اس سے قبل بھی پمپکن کی کاشت میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ 2012 میں وہ دنیا کے پہلے ایسے کاشت کار بنے تھے جنہوں نے ایک ٹن سے زیادہ وزن کا پمپکن اُگایا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی باضابطہ منظوری کے بعد ہی یہ طے ہوسکے گا کہ رون والس کا دیوہیکل پمپکن دنیا کا نیا ریکارڈ ہولڈر بن گیا ہے یا نہیں۔




















