پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے شوہر کے ساتھ سیر و تفریح کی خوبصورت جھلکیاں شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے شوہر کی جانب سے محبت کے اظہار کا ایک ایسا انداز بھی بتایا جو مداحوں کو بھا گیا۔
وائرل ویڈیو میں مومنہ اقبال نے کہا کہ جب بھی ہم دونوں کہیں باہر جاتے ہیں تو میرے شوہر میرے لیے تازہ پھول اور گجرے ضرور لے کر آتے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ مومنہ اقبال نے مزید بتایا کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب میرے شوہر میرے لیے گجرے نہ لائیں۔
مومنہ اقبال کی جانب سے شیئر کیے گئے ان لمحات نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی محبت بھرے اس انداز کو سراہا۔


















