پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے دنیا گھومنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔
عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’دنیا گھومنے کے اپنے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے گھر پر آخری چند دن گزارنے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘‘
تاہم ان کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے سفر کی تفصیلات جاننے کے لیے بھی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔
مداح اب اداکار کے اس سفر کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے منتظر ہیں تاکہ وہ بھی ان کے ساتھ دنیا کے مختلف مقامات کی سیر کے لمحات سے لطف اندوز ہوسکیں۔
View this post on Instagram
















