ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پر مختلف جامعات کے طلبہ کی جانب سے ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر نشست میں شریک طلبہ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کو روایتی پختون پگڑی اور چادر بھی پہنائی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے ساتھ ملکی سیکیورٹی صورتحال اورعلاقائی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ خصوصی سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے۔
طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے اورسیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کلیدی کردارادا کررہی ہے اس نشست میں ہمیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اورپراپیگنڈا وارفیئر کے اصل حقائق سے آگاہ کیا گیا۔

















