Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سےعوام نالاں، کراچی سمیت سندھ بھر میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ

بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے، ہم سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، شہری

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے عوام سخت نالاں، کراچی سمیت سندھ کے شہریوں نے صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بجلی کیلیےسولر، پانی کے لیے ٹینکراورگیس کے لیے سلنڈر استعمال کرنا پڑ رہا ہے لگتا ہے شہر کرائے پر چل رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل حل کرنے کے لیے بہتر انتظامی نظام اور نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے کراچی میں سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور بچے کھلے گٹروں میں گر کر جان سے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری بھی نئے صوبوں کی حامی ہے جس سے پوری قوم کو یکساں ترقی اور دہلیز پر سہولیات فراہم ہو سکیں گی بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے، ہم سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

متعلقہ خبریں