Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم ڈیموکریٹس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

‘ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان میں کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہیں’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اگر میں انتخابی بیلٹ پر ہوتا تو ہم ایک زبردست کامیابی حاصل کرتے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہیں جبکہ سینیٹ کی نشستوں پر بھی ڈیموکریٹس نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ مختلف ریاستوں سے ابتدائی نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں جس کے پیش نظر ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں 211 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ری پبلکنز 116 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے قریب ہیں تاہم انہیں واضح اکثریت کے لیے مزید 7 نشستیں درکار ہیں۔

متعلقہ خبریں