پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت پورے جنوبی ایشیا میں ناظرین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی شائقین بھی اس کے کرداروں پر سوشل میڈیا پر تبصرے کر رہے ہیں۔
ڈرامے کے کردار ابو بکر کا موازنہ بالی ووڈ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں اجے دیوگن کے کردار ونراج سے کیا گیا ہے۔
ایک بھارتی مداح نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 90 کی دہائی میں بھی ان کے پاس اپنا ایک ابو بکر موجود تھا کیونکہ ان کے خیال میں دونوں کرداروں کی شخصیت میں کئی مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم اس تبصرے پر ’درِ نجات‘ کے بھارتی مداحوں نے اختلاف کیا۔ ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کہانیوں میں کوئی مماثلت نہیں جبکہ سلمان کا کردار زامل جیسا نہیں تھا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ہر اچھی چیز پر سب سے پہلے اپنا دعویٰ جتانا ضروری نہیں۔ ایک مداح کے مطابق ابو بکر اپنی الگ پہچان رکھنے والا منفرد کردار ہے جبکہ ایک اور صارف نے دونوں کرداروں کا موازنہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابو بکر زیادہ خوبرو ہے۔














