Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیموکریٹس کے ساتھ ایسے معاملات پر بھی کام کرسکتا ہوں جن کا لوگوں کو اندازہ نہیں، ٹرمپ

‘ہمیں ڈیموکریٹس سے بہت سے مسائل ہیں’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ ایسے معاملات پر بھی کام کرسکتا ہوں جن کا لوگوں کو اندازہ نہیں۔

وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مفاہمت کے پیغام میں کہا کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ بہت سے معاملات پر تعاون کرسکتا ہوں، ان کی کئی تجاویز ایسی ہیں جن سے اتفاق کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ کارڈز پر سود کی شرح محدود کرنے کی تجویز پر ٹرمپ نے تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ  تجارت کے معاملے پر برنی سینڈرز اور میرے خیالات ایک جیسے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کہ محصولات ختم نہیں کرنا چاہتا، ڈیموکریٹس کے ساتھ مالیاتی معاملات پرتعاون ممکن ہے، ان کے ساتھ باہمی فائدے کے مالیاتی معاملات پرکام کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں ڈیموکریٹس سے بہت سے مسائل ہیں، امید ہے ان کے ساتھ تعلقات اچھے رہیں گے، ڈیموکریٹس قاتلوں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، اگر انہوں نے میرا مواخذہ کیا تو ان کی جماعت تباہ ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے بہت اچھا کام کیا، آبنائے ہرمز اس وقت کھلی ہوئی ہے، ایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ درست تھا، دوبارہ بھی یہی کروں گا، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ خبریں