حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پیٹرول فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 71 پیسے سستا کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اب 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق 5 نومبر 2026 کو رات 12 بجے تک ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔
















