افغان طالبان رجیم میں جاری دہشت گردوں کی سرپرستی نے افغانستان کو بدترین ممالک میں شامل کر دیا ہے۔
افغانستان کی ابتر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی وزارتِ خارجہ کا شہریوں کے لیے لیول 4 سفری انتباہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے قونصلر امور کے مطابق لیول4 انتباہ کا بنیادی مقصد امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت افغانستان سفر کرنے سے روکنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی، خانہ جنگی، بدامنی، جرائم، اغوا اور غیر قانونی حراست کے سنگین خطرات بدستور موجود ہیں، افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کو ہنگامی قونصلر امداد فراہم کرنا ممکن نہیں۔
افغانستان دنیا کے ان 23 ممالک میں شامل ہے جنہیں امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے انتہائی خطرناک قرار دے رکھا ہے۔



















