ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کے باعث بالائی علاقوں سمیت بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے تاہم شہرقائد میں گرمی کا راج بدستور برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مغربی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔


















