Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط

‘پاکستان ترکیہ کے ساتھ طویل مدتی توانائی شراکت داری چاہتا ہے’

کراچی میں ترکیہ کے سیسمک ریسرچ ویسل کی پاکستان آمد کے موقع پر استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی اور معدنی وسائل کے شعبوں میں تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، ترک وزیر توانائی، وفاقی وزیر پیٹرولیم اور گورنر سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور ترکیہ کی ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے درمیان شیئر ہولڈرز معاہدہ طے پایا جس کے تحت بلوچستان کے ضلع پشین میں اہم معدنیات اینٹیمونی کی ترقی کے لیے تعاون کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ماری منرلز اور ترکیہ کی ایم ٹی اے آئی سی کے درمیان مشترکہ منصوبے کا معاہدہ بھی کیا گیا جس کے تحت بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے، سونے اور دیگر معدنی ذخائر کی تلاش اور ترقی پر کام ہوگا۔

تقریب کے دوران جیولوجیکل سروے آف پاکستان، ایم ٹی اے اور ایم ٹی اے آئی سی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

معاہدے کے تحت تکنیکی تبادلوں، معدنی وسائل کی ترقی اور متعلقہ شعبوں میں ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ان معاہدوں کو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں