Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاسوسی الزامات کے بعد جینسن ہوانگ کی واپسی، این ویڈیا نے دوبارہ سی ای او بنا دیا

امریکی حکومت کو جینسن ہوانگ کی واپسی سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نظر نہیں آتا، صدر ٹرمپ

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کی واپسی کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے جینسن ہوانگ کو محب وطن اور قومی اثاثہ قرار دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جینسن ہوانگ نے 12 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ان کے استعفے کی وجہ ایک چینی خاتون سے تعلقات کے انکشافات بتائے گئے، جس پر چین کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

این ویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ جینسن ہوانگ کی وضاحت اور قیادت پر مکمل اطمینان ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر دوبارہ کمپنی کا سی ای او مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومتی حکام سے مشاورت کے بعد ان کی واپسی کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بھی قرار نہیں دیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں جینسن ہوانگ، این ویڈیا کے بورڈ اور امریکی عوام کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جینسن ہوانگ ایک محب وطن اور قومی اثاثہ ہیں، جبکہ امریکی معیشت اور کمپنی کی ترقی کے لیے ان کی قیادت ناگزیر ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو جینسن ہوانگ کی واپسی سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نظر نہیں آتا۔ اٹارنی جنرل نے بھی تصدیق کی ہے کہ جینسن ہوانگ کے خلاف کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

امریکی صدر نے این ویڈیا کو ہدایت کی کہ وہ امریکی برآمدی کنٹرول قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی اندرونی تحقیقات جاری رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا تحفظ قانونی ذمہ داری کے ساتھ محب وطنی کا بھی تقاضا ہے۔

متعلقہ خبریں