Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورانِ پرواز انٹرنیٹ کی سہولت، پی ٹی اے نے سیٹلائٹ سروسز کا فریم ورک تیار کرلیا

ٹرانزٹ طیاروں کو بھی یہ خدمات حاصل کرنے کے لیے پی ٹی اے سے این او سی لینا ہوگا

پاکستان میں فضائی سفر کے دوران سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگئی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس حوالے سے لائسنسنگ فریم ورک حتمی شکل دے دی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق نئے فریم ورک کے تحت لائسنس یافتہ کمپنیاں پی ایس اے آر بی سے رجسٹرڈ سیٹلائٹس استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں رجسٹرڈ طیاروں کو دورانِ پرواز مواصلاتی سہولیات فراہم کرسکیں گی۔

پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والے ٹرانزٹ طیاروں کو بھی یہ خدمات حاصل کرنے کے لیے پی ٹی اے سے این او سی لینا ہوگا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مسافروں کو دورانِ پرواز بلاتعطل انٹرنیٹ، تفریحی مواد، ذاتی رابطوں اور پیشہ ورانہ امور کے لیے آن لائن سہولیات میسر آئیں گی۔ یہ فریم ورک ملک میں ڈیجیٹل رابطوں کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں