امریکا نے بائنینس سے چوری شدہ 1.1 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے شمالی کوریا کے ہیکرز سے رقم واپس لینے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں بائنینس سے 6 ارب ڈالر سے زائد کی کرپٹو کرنسی چوری ہوئی تھی امریکی حکام اب تک تقریباً 3 ارب ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد یا واپس حاصل کر چکے ہیں۔
بلاک چین ریکارڈ سے چوری شدہ کرپٹو کرنسی کا سراغ لگایا گیا ہے جبکہ ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس مشترکہ طور پر تحقیقات کر رہے ہیں۔



















