Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

37 برس قبل پی آئی اے کی لاپتہ پرواز پی کے 404 کا معمہ حل ہونے کے قریب

پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 404 کی ایک مقامی پرواز تھی جو 25 اگست 1989 کو گلگت سے اسلام آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی

حیدرآباد کے طالب علم فصیح علی نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے پی آئی اے کی لاپتہ پرواز کے ممکنہ مقام کی نشاندہی کرلی۔

فصیح علی نے 5 ماہ کی تحقیق سے تاجکستان میں گلیشیئر پرایسی ساختوں کی نشاندہی کی جو بظاہر طیارے کے ممکنہ ملبے سے مشابہت رکھتی ہیں۔

فصیح علی نے اپنی تحقیق سے متعلق بتایا کہ دستاویزی فلم دیکھنے کے بعد سیٹلائٹ تصاویر اور گوگل ارتھ کی مدد سے لاپتہ طیارے کی ممکنہ لوکیشن تلاش کرنے کا آغاز کیا۔

ڈائریکٹر بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن ایئر کموڈور احسن نعمان نے کہاکہ نشاندہی کیے گئے ممکنہ مقام کی حقیقت جاننے کے لیے تمام ضروری تکنیکی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 404 کی ایک مقامی پرواز تھی جو 25 اگست 1989 کو گلگت سے اسلام آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔

متعلقہ خبریں