Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی مشکل حل ہوگئی؛ انٹرنیٹ صارفین کے لیے اہم خبر

‘زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے’

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو مکمل طور پر ٹھیک کر لیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے کہ ایس ایم ڈبلیو فائیو (SMW5) زیر سمندر کیبل مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق خرابی دور کرنے کے لیے ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور بین الاقوامی کنسورشیم نے فوری اور مؤثر اقدامات کیے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین کی ٹیموں نے کیبل کی مرمت اور انٹرنیٹ نظام کی بحالی کے لیے مسلسل 24 گھنٹے کام کیا، اس دوران صارفین کو ممکنہ مشکلات سے محفوظ رکھنے اور انٹرنیٹ سروسز کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے ڈیٹا ٹریفک کی ترسیل جاری رکھی گئی۔

اتھارٹی کے مطابق خرابی مکمل طور پر دور ہونے کے بعد اب انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں