Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں!

آج ہم آپکو پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔

جلد کو ہائیڈریٹ کریں

شاور کے بعد باڈی لوشن لگائیں جبکہ آپ کی جلد نم ہو، ہلکی گیلی جلد خوشبو کو جذب کرلیتی ہے۔

پرفیوم لگانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی جلد خشک ہو، کیونکہ اضافی پانی خوشبو کو ضائع کرسکتا ہے اور اس کی تادیر خوشبو کو متاثر کرسکتا ہے۔

نبض پوائنٹس پر لگائیں

کلائیوں، کہنیوں کے اندر، گردن کے پیچھے نبض کے پوائنٹس پر خوشبو لگانے سے جسم کی گرمی، خوشبو کے مالیکیولز کو متحرک اور بڑھنے میں مدد ملے گی، جس سے خوشبو کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

نبض پوائنٹس جسم کے وہ حصے ہیں، جہاں خون کی شریانیں جلد کے قریب ترین ہوتی ہیں۔

وہ خوشبو کے اخراج اور اسے زیادہ دیر تک برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

ایک سے زیادہ حصوں پر خوشبو لگانے سے خوشبو میں اضافہ ہوگا اور دن بھر اس کی مہک کو یقینی بنائے گا۔

پرفیوم کو جلد میں جذب ہونے دیں

پرفیوم لگانے کے بعد اپنی کلائیوں کو ایک ساتھ نہ رگڑیں، کیونکہ رگڑ جلد کو گرم کر سکتی ہے اور پرفیوم کے فارمولے کے مالیکیولز کو تبدیل کر سکتی ہے، جس سے بخارات میں تیزی آتی ہے اور خوشبو جلد ختم ہو جاتی ہے۔

مختلف خوشبووں کا امتزاج

الگ الگ خوشبو لگانے سے خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رہے گی۔

خاص طور پر جب ایک ہی خوشبو کے فارمولے کے باڈی واش اور لوشن کے ساتھ لگایا جائے۔

مختلف خوشبوؤں کے ساتھ کچھ خوشبووں کا چھڑکاؤ کریں تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا وہ ایک دوسرے کے ساتھ میچ کرتی ہیں یا نہیں ہیں۔

پہلے تیز خوشبو کا چھڑکاؤ کریں اور پھر ہلکی خوشبو لگائیں تاکہ وہ دوسری خوشبو کو ضائع نہ کرپائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version