Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چار ڈسک گالفرز نے 44.31 سیکنڈ میں اپنا ہدف مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

چار لوگوں نے باری باری ڈسک پھینکی اور پھر آخری کھلاڑی نے تیزی سے دوڑ کر ڈسک باسکٹ میں ڈال دی

ڈسک گالف کی چار افراد پر مشتمل ٹیم نے ڈسک کو دھاتی باسکٹ میں ڈالنے کا ہدف صرف 44.31 سیکنڈ میں مکمل کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

ٹیم میں ڈیوڈ رش جنہیں 2 سو سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے کا اعزاز حاصل ہے کے علاوہ ٹریوس ڈیوڈسن اور ٹریوس کے دو بیٹے اینڈرز اور اولیور شامل تھے۔

 خیال رہے کہ ڈسک گالف ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی ایک مخصوص قسم کی اڑنے والی ڈسک کو ہوا میں اچھال کر دھاتی باسکٹ نما ہدف تک پہنچاتے ہیں۔ مقصد یہ ہوتا ہے کہ کم سے کم تھرو (پھینکنے) میں ہدف مکمل کیا جائے۔ اس کھیل کے قوانین روایتی گالف سے ملتے جلتے ہیں یہی وجہ ہے اس کے کھلاڑیوں کو ڈسک گالفرز کہا جاتا ہے۔

ٹیم کو  یہ ریکارڈ بنانے کے لیے 60 بار کوشش کرنا پڑی۔ پہلی 59 کوششیں کامیاب نہیں ہوپائیں تاہم آخری مرحلے میں ڈیوڈ رش نے تقریباً 41 سیکنڈ تک اوپر کی طرف دوڑتے ہوئے ڈسک کو پھینکا اور اسے باسکٹ میں ڈال کر سوراخ مکمل کیا۔

گنیز کے قوانین کے مطابق دھاتی باسکٹ تک ڈسک پہنچانے کے لیے فاصلہ کم از کم 200 میٹر لمبا ہونا ضروری ہے تاہم چار لوگوں نے باری باری ڈسک پھینکی اور پھر آخری کھلاڑی نے تیزی سے دوڑ کر ڈسک باسکٹ میں ڈال دی۔ 60ویں کوشش میں سب کچھ درست ہوا اور انہوں نے ریکارڈ قائم کردیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version