Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نمک اور کالی مرچ کے پیکٹس جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ دوبارہ امریکی خاتون کے نام

شولز کے اس منفرد شوق کا آغاز فاسٹ فوڈ چین سے ملنے والے نمک اور کالی مرچ کے ایک جوڑے سے ہوا تھا

کھبی کبھار مختلف چیزوں کو جمع کرنے کا مشغلے آپ کو صرف مصروف ہی نہیں رکھتا بلکہ عالمی اعزاز کا مالک بھی بنادیتا ہے ایسے ہی ایک شوق نے امریکی خاتون کو دوبارہ عالمی ریکارڈ کے اعزاز سے نواز دیا۔

امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے نمک اور کالی مرچ کے پیکٹس جمع کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا ہے۔ ان کے پاس نمک اور کالی مرچ کے ایک جیسے پیکٹس کے  754 جوڑے ہیں۔

بروک فیلڈ کی رہائشی 67 سالہ لنڈا شولز نے پہلی مرتبہ 2024 میں نمک اور کالی مرچ کے سب سے زیادہ پیکٹس جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم اس وقت ان کے پاس 494 جوڑے موجود تھے تاہم ان کا ریکارڈ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکا اور اگلے ہی سال یہ ریکارڈ سالاکنیب “سونی” مولینا نے 594 جوڑے جمع کر کے توڑ دیا۔

لیکن لنڈا شولز نے ہمت نہیں ہاری اور رواں 754 جوڑوں کے ساتھ اپنا سابقہ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔

شولز نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چیزیں جمع کرنا بہت دلچسپ لگتا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے کا ہدف اس شوق کو میرے لیے مزید دلچسپ اور مزے دار بنا دیتا ہے!”

یہ بھی پڑھیں: ایک منٹ میں 2 پاؤنڈ سے زیادہ شہد کھانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

شولز کے اس منفرد شوق کا آغاز فاسٹ فوڈ چین سے ملنے والے نمک اور کالی مرچ کے ایک جوڑے سے ہوا تھا جبکہ ان کے پسندیدہ پیکٹس میں ہوائیں ایئرلائن کے وہ نمک اور کالی مرچ کے پیکٹس شامل ہیں جن پر ہوائی انداز کی شرٹس کا خوبصورت ڈیزائن بنا ہوا ہے۔

یوں ایک معمولی سے فاسٹ فوڈ پیکٹ سے شروع ہونے والا شوق آج سینکڑوں منفرد نمک اور کالی مرچ کے پیکٹس پر مشتمل عالمی ریکارڈ بن چکا ہے۔

متعلقہ خبریں