Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکی میں دنیا کی سب سے بڑی پھلیوں کی ڈش تیار، انوکھا ریکارڈ قائم

ترکی کے ایک شہر  نے 1,807 گیلن تقریباً 15,000 کین بیکڈ بینز  پکا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا ہے

جب سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا آغاز ہوا ہے اُس وقت سے لے کر موجودہ لمحے تک ہر شخص ہی اس میں اپنا نام درج کروانا چاہتا ہے تاکہ اسے دنیا بھر میں ایک الگ پہچان مل سکے اسی سوچ پر عمل کرتے ہوئے ترکی کے شہر میں بیکڈ بینز تیار کی ہیں۔

 ترکی کے ایک شہر  نے 1,807 گیلن تقریباً 15,000 کین بیکڈ بینز  پکا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا ہے۔

کیِل کِٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، گُمُش ہانے گورنری اور کیِل کِٹ میونسپلٹی نے مل کر 22 اگست کو یہ پھلیوں کی یہ دیوہیکل مقدار تیار کی۔

خیال رہے کہ کیِل کِٹ شیکر فاسولیسی بیکڈ بینز کی ایک قسم ہے اور یہ مقامی طور پر ایک معروف خصوصی پیداوار سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں دنیا کا سب سے بڑا کلا مشین نصب، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم، ویڈیو دیکھیں

منتظمین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “یہ اعزاز کیِل کِٹ، گُمُش ہانے اور ہمارے پورے خطے کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔ یہ ہماری زرعی میراث، مقامی پیداوار اور ہماری برادری کی اجتماعی کوشش کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی باعثِ فخر رہے گا۔”

واضح رہے کہ اب اس شہر کے پاس بیکڈ بینز کی سب سے بڑی دیگ تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1,479.36 گیلن کا تھا۔

منتظمین نے مزید کہا کہ “ہمیں سب سے زیادہ فخر اس اجتماعی کاوش پر ہے جو اس ریکارڈ کے پیچھے تھی۔ کسانوں، ماہر باورچیوں کی ٹیموں، انجینئرز، غذائی تحفظ کے ماہرین، اسپانسرز، سرکاری اداروں اور رضاکاروں، سب نے اس کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا ہے یہ ریکارڈ پوری کمیونٹی کا ہے۔”

Exit mobile version