اگر آپ ہلکی، ٹھنڈی اور تازہ ہوا سے محظوظ ہونا چاہتے ہیں تو آسٹریلیا کا شہر سڈنی آپ کے لیے بہترین مقام ثابت ہوگا۔
ایک نئی تحقیق میں دنیا کے مختلف شہروں کا جائزہ لے کر یہ معلوم کیا گیا کہ کن مقامات پر موسم اور ہوا بیرونی سرگرمیوں کے لیے زیادہ خوشگوار رہتی ہے۔
میڈیکل ٹریول انشورنس کمپنی آل کلیئر کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں درجہ حرارت، نمی، ہوا کی رفتار اور ہوا کی سمت کو بنیادی عوامل کے طور پر شامل کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق جب درجہ حرارت، نمی اور ہوا کی رفتار مناسب ہوں تو قدرتی ہوا انتہائی تازہ اور خوشگوار محسوس ہوتی ہے۔
سڈنی اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہا اور اسے 100 میں سے 96.4 نمبر دیے گئے۔ تحقیق کے مطابق سڈنی کا گرم موسم، ساحلی ماحول اور مناسب ہوا اسے بیرونی سرگرمیوں کے لیے موزوں بناتے ہیں۔
برازیل کا شہر ریو ڈی جنیرو 93.1 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ قبرص کا شہر پافوس تیسرے نمبر پر رہا۔ اسپین کا پورٹو ڈی لا کروز اور تھائی لینڈ کا فوکیٹ بھی فہرست میں شامل ہیں۔
تحقیق کے مطابق یہ معلومات خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہو سکتی ہیں جو سفر کے دوران خوشگوار موسم اور قدرتی ہوا سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔




















